• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق اپنی وزارت پر توجہ دیں،نعیم الحق

Saad Rafique Must Be Focus On His Ministry Naeem Ul Haque
ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہےسعد رفیق وزیر اعظم کی ایماء پر گالم گلوچ کے بجائے اپنی وزارت پر توجہ دیں، وزیر ریلوے کو حادثات میں شہریوں کی اموات کا ذمہ دار ٹھہرا کر باز پرس کی جانی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کے ردعمل میں نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا امید تھی کہ حادثے کے بعد وزیر ریلوے سنجیدگی اختیار کریں گے، افسوس ہے کہ سعد رفیق سیاست سے بالاتر ہونے کو تیار نہیں، مہذب معاشرے میں وزراء عذر تراشنے اور بہتان تراشی کی بجائے ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری جامع اصلاحی منصوبہ بندی سے مشروط ہوتی ہے،سعد رفیق نے اب تک ریلوے کی اصلاح کیلئے کیا اقدامات اٹھائے؟کاردگی دکھانےکی بجائے الزامات لگا کر جان چھڑانے کی روایت مزید نہیں چلے گی۔
تازہ ترین