• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوان کا جنازہ ، ہزاروں کی شرکت

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افر نماز جنازہ میں شرکت کیلئے انکے آبائی گائوں میں اکٹھے ہو گئے ،دریں اثناء دونوں اضلاع میں بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ، لوگوںنے گھروں سے نکل کر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے ، مظاہرین نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ،اس کے علاوہ ہزاروں افراد نے گزشتہ روز پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے دو نوجوانوںرئیس احمد اور فاروق احمدکی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ رئیس کی نماز جنازہ چار بار انکے آبائی گائوںمیں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شر کت کی ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جنازے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ ادھر اور فاروق احمد کے آبائی گائوں نازنین پورہ میں شہید ہونیوالے دونوں نوجوانوںکو سپرد خا ک کرنے کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ شہید نوجوانوں کو آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیاگیا ۔ مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں دو درجن سے زائدافراد زخمی ہو گئے ۔
تازہ ترین