سویڈن میں کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ماں کے دودھ میں موجود '’ہیملٹ‘ نامی مادہ کینسر کے خلیات کو غیر موثر بنا دیتا ہے۔
لنڈ یونیورسٹی کی قوت مدافعت کی ماہر پروفیسر کیتھرینہ سوانبرگ نے کہا ہے کہ یہ دریافت انہوں نے اینٹی بائیوٹک پر تحقیق کے دوران کی ہے۔
دریافت کے مطابق ہیملٹ مادہ کینسر کے مریضوں کے جسم میں داخل ہونے کے بعد ٹیومر کے خاتمے میں اثرات دکھاتا ہے۔
سوانبرگ نے کہا کہ ہیملٹ کے اثرات نہایت سحر انگیز ہیں اور ماں کے دودھ میں شامل’ الفالیکٹل بومین‘ نامی پروٹین حلق میں پہنچنے پر کینسرکے خلاف جدوجہد کرنے والے ایجنٹ کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔