• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کا مسلسل 2ہزار روز تک ڈزنی لینڈ جانے کا ریکارڈ

 کراچی(نیوزڈیسک)ایک امریکی شہری نے مسلسل 2ہزار روز تک ڈزنی لینڈ جاکر اپنی نوعیت کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔جیف ریٹز نامی کیلی فورنیا کے رہائشی یکم جنوری 2012 سے مسلسل ہرروز ڈزنی لینڈ جاتے ہیں۔ابتدا میں انہوں نے بےروزگاری کے سبب یہ مشغلہ شروع کیا تھا تاہم پھر اسے باقاعدہ عادت بنالیا ۔44برس کے جیف ریٹز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایک برس بعد انہوں نے اس سلسلے کو ختم کرنا کا سوچا تھا تاہم پھر اس کے خلاف فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا کرنا ان کے لیے نہ صرف معمولات زندگی بلکہ جزو لازم بن گیا ہے۔

تازہ ترین