• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب شہر تعزیت کیلئے لاہور کے گھر پہنچے۔
لاہور، ہمارا خوب صورت لاہور!
اس کا حسن برقرار تھا۔
لباس بے شکن تھا۔
جسم میں توانائی تھی۔
آواز میں حوصلہ تھا۔
’’لاہور! ہم پرسہ دینے آئے ہیں۔
تیرے کئی بہادر بیٹے دھماکے میں شہید ہو گئے۔‘‘
میں نے آب دیدہ ہو کر کہا۔
کراچی نے لاہور کو سینے سے لگایا۔
اسلام آباد نے پیٹھ تھپتھپائی۔
ملتان نے ہاتھ تھاما۔
ایک شہر گلے لے کر ایک طرف ہو گیا۔
سر میں خاک، ماتھے پر خون، آنکھ میں آنسو۔
’’یہ مظلوم کون ہے؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
کسی نے بتایا،
’’کوئٹہ۔‘‘

تازہ ترین