نواب شاہ(بیورورپورٹ)آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اسکول میں گھس گیا۔ڈرائیور و کلینر زخمی ہو گئے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی قاضی احمد مقبول میمن کے مطابق بدھ و جمعرات کی درمیانی شب قاضی احمد تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر ایک آئل ٹینکر بے قابو ہو کر سکھیو منائیجوپرائمری اسکول کی عمارت میں گھس گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔حادثے میں ٹینکرڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے جنھیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ٹینکر سے معمولی لیکج ہوئی تھی جسے بند کر دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری رہی۔