• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں سائبر کرائم قوانین مزید سخت،ترمیمی بل منظور

Cyber Crime Laws In Saudi Arabia Are More Stringent Amendment Bill Passed

سعودی مجلس شوریٰ نے سائبر کرائم کے قوانین کو مزید سخت کرنے سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔

Saudi-Cyber-222

عرب ٹی وی کے مطابق ترمیم شدہ قانون کے تحت سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سزائیں سخت کردی گئی ہیں، اسلامی عقیدہ اور بنیادی اصول، حکمران کے خلاف اکسانے، ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی،معیشت اور ساکھ کو خطرات میں ڈالنے، بیرونی مفادات کے لئے کام کرنے پر دس سال قید اور پچاس لاکھ جرمانہ کی سزا مقرر کردی گئی ہے۔

Saudi-Cyber-333_1

جبکہ مفتی اعظم ودیگر علماء کی ذات کو نشانہ بنانے اور توہین کرنے، فرقہ ورانہ نعرے اور فرقہ واریت کے فروغ پر پانچ سال قید،30لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا پر دوسرے صارفین کی غیر قانونی طریقے سے جاسوسی کرنا، یا اس پر موجود مواد کا ناجائز استعمال کرنے پر ایک سال قید پانچ لاکھ جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔

ملکی ساکھ کو بدنام،لادینیت کی ترغیب، جادوٹونے کی تشہیرکرنے پر پانچ سال قید، 30لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین