لاہور(خبر نگار) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت شق میں ترمیم کے خلاف اور برما کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف اور انسانی حقوق کی تنظیمات کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف پریس کلب لاہور کے باہر ،تحفظ ختم نبوت طلبہ ریلی نکالی گی۔ ایم ایس او پنجاب کے ناظم سردارمظہر کی قیادت میں دینی و عصری اداروں کے طلبہ نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ناظم پنجاب سردار مظہر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت کے قانون پرکسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔وہ شخص مسلمان ہوہی نہیں سکتا جوسرکار ؐدوعالم کی ختم نبوت پرکامل یقین نہ رکھے ، ناظم لاہور عزیر گل توحیدی اورناظم عمومی ملک مرتضی نے بھی خطاب کیا ۔ریلی کے شرکا نے برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتلے نظر آتش کیے۔