کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی پولیس نے ملزم خدابخش کو حب ریور روڈ سےگرفتار کر کے 110گرام چرس،کلاکوٹ پولیس نے ملزم حسن عرف حسن علی عرف حسو کو گرفتار کر کے سوا کلو چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل عبدالرحمٰن اور باسط علی عرف عمران عرف بکو کو گرفتار کر کے دو پستول،سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل اعجاز کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا،ملیر سٹی پولیس نے گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 4ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ،چھالیہ اور کیمیکل برآمد کر لیا،بغدادی پولیس نے ملزم عابد علی کو گرفتار کر کے 1050گرام چرس برآمد کر لی،سعید آباد پولیس نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان معراج اور ارشد علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ٹینکر برآمد کر لیا۔