لاہور(نمائندہ جنگ)بابا گورو نانک دیو جی کے 548ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سمیت دنیابھر سے آئے سکھ یاتریوں کا گور و دوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کرتے ہوئے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ۔اس موقع پر بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،فراز عباس ، عامر حسین ہاشمی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر شیخو پورہ محمد اسحاق بھی انکے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی مہما ن نوازی کے تمام انتظامات بہترین طریقہ سے کیے گئے ہیں ،رہائش ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات اچھے طریقہ سے کیے جا رہے ہیں ۔سکھ یاتریوں نے گورودوارہ کی تزئین و آرائش اور اسے مزید خوبصورت بنانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعریف کی ۔بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب آج گور و دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی ۔