• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادائیرپورٹ پربھارت سےدھمکی آمیزکال،پنجاب بھرمیں ہوائی اڈوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

بہاولپور(نمائندہ جنگ)اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرراجھستان (انڈیا) سےدھمکی آمیز کال موصول ہونےکےبعدصوبہ بھرمیں ہوائی اڈوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکےآر پی اوز‘سی پی اوز‘ڈی پی اوزاورڈپٹی کمشنرزکوجاری مراسلےمیں بتایاگیاہے کہ بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کنٹرول روم میں راجھستان (انڈیا) سےتھریٹ کال موصول ہوئی ہے‘صورتحال کی سنگینی کےباعث صوبہ بھرمیں ائیرپورٹس کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔ ایک اوراطلاع کےمطابق سمیع اللہ الیاس جنیدنامی خودکش بمبارکابل سےپاکستان میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کررہاہےجس کا ٹارگٹ بڑی دہشت گردی کی کارروائی ہے‘سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔
تازہ ترین