• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص، 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کے اضافے پر بند

Index Gains 531 Points In Share Market Today

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان جاری رہا ،حصص بازار میں کاروبار کے اختتام کےدوران 531 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس کی شرح 41 ہزار 790 پوائنٹس رہی۔

اس کے بعد مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 76ارب26کروڑ 98لاکھ روپے کا اضافہ ہواجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت6کروڑ 43لاکھ66ہزار شیئرز زائد رہا۔

مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوئی اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کے حوالے مثبت رپورٹ سامنے آنے اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی پر موجودگی کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان دیکھا گیا ۔

اس رجحان کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 41850کی بالائی اور 41259پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچنے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 531پوائنٹس کے اضافے سے 41790پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس266پوائنٹس کے اضافے سے 21342پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 293پوائنٹس کے اضافے سے29715پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے295کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاجبکہ 78میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہونے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 76ارب26کروڑ 98لاکھ روپے کا اضافہ ہوا،اس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب 88ارب 28کروڑ46 لاکھ روپے سے بڑھ کر 85کھرب64ارب 55کروڑ 44لاکھ روپے ہوگیا۔

 

تازہ ترین