اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اورہل میٹل ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔ آج کی سماعت میں نواز شریف کے وکلاء کی ٹیم بھی احتساب عدالت میں نہ پہنچ سکی سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف سمیت کسی سے رابطہ نہ ہو سکا، جبکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور سے گواہ بھی نہیں پہنچ سکا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کردی۔