• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی غیر محفوظ، روزانہ درجنوں افراد لاپتہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے روزانہ درجنوں افراد لاپتہ ہو رہے ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جنوری 2026ء کے پہلے 15 روز میں نئی دہلی سے 509 خواتین سمیت 807 افراد لاپتہ ہوئے۔

لاپتہ ہونے والے ان افراد میں 191 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی اخبار  میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین اور بچوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا ہے۔

2025ء میں ساڑھے24 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوئے جن میں 60 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید