• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے، تیزرفتارآئل ٹینکربریک فیل ہونےپربےقابو، 3افراد جاں بحق

مریدکے (نمائندہ جنگ) مریدکے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے بریک فیل ہونے پر دو رکشاوں سمیت کئی مسافر گاڑیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجہ میں بہن بھائی نوشین اور سلما ن سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تیرا افراد شاہدہ، شوکت ،سلیم، عصمت، سلمیٰ، رضیہ، عبداللہ، اشتیاق ،انیلہ، طاہر، زاہدہ، عظمیٰ اورمسعود شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی افراد کو ریسکیو گاڑیوں کےذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں سے آٹھ زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ رکشےتباہ ہوگئے جبکہ ایک لوڈر وین الٹ گئی جس کے باعث جی ٹی روڈ پر کئی گھنٹے بدترین ٹریفک جام رہی ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیو ر فرار ہوگیا مرنے والے بہن بھائی کا تعلق مریدکے کی آبادی بھٹیانوالہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک جاں بحق کی پہچان نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین