• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں خودکش دھماکہ، 40سے زائد افراد ہلاک

More Than 40 Casualties In Suicide Blast In Kabul

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 40سے زائد افراد ہلاک اور30  سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دھماکا کابل کے پولیس ایئریا میں کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے40سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوا، جس میں کم از کم40سے زائد افراد ہلاک ہوئے، ان میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نےکہا کہ دھماکا خودکش تھا ،جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کابل کے ایک علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے، جہاں خودکش بمبار سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اورخود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

تازہ ترین