وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ امریکی سیکورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا کوئی اتحاد نہیں ہے ، اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2001ء میں امریکا کی افغانستان مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی ، امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لڑی جائے گی۔