• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل کیلئے مچل جونسن پاکستان سپر لیگ سےدستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹر مچل جونسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر کو پاکستان سپر لیگ تھری کیلئے ٹیم کراچی کنگز نے ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا تاہم اب وہ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ جیو کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ مچل جانسن انڈین پریمئر لیگ سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں اس لئے پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔ مچل جانسن کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ ان کے کوچ مکی آرتھر سے کشیدہ تعلقات اور پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں تنزلی پر ناراضی بھی بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جانسن کیٹیگری کی تبدیلی کی وجہ سے خوش نہیں تھے۔
تازہ ترین