• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوسعیدآباد کے قریب پولیس افسرکے بیٹے کی قبرستان سے لاش برآمد

ہالا(نامہ نگار)نیوسعیدآبادکےقریب پولیس افسرکےنوجوان بیٹےکی سر میں گولی لگی لاش قبرستان سےبرآمدورثاءنےخودکشی قراردے دیا نیوسعیدآبادکے قریب پولیس نے گاؤں والوں کی اطلاع پر گوٹھ اللہ بخش بلال کےقبرستان سےبرآمدکی علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس اےایس آئی غلام نبی بلال مرحوم کےحیدرآباد میں رہائش پزیر 28سالہ بیٹےبابربلال کی سرمیں گولی لگی لاش کی اطلاع پرنیوسعیدآبادپولیس نےلاش برآمدکرکےپوسٹ مارٹم کیلئےمقامی اسپتال پہنچادی ڈاکٹروں کےمطابق کنپٹی پرگولی لگنے سےہلاکت ہوئی ہےورثاءکےمطابق بابرنشہ کاعادی تھاحیدرآباد سےآیاتھااپنی نانی کی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھانےاورفاتحہ خوانی کےبعدخودکوگولی مارکرخود کشی کرلی واضح رہےکہ چندسال قبل بابرکےچھوٹے بھائی بابو بلال کی بھی لاش برآمدہوئی تھی جسےبھی خود کشی قراردیاگیاتھا پوسٹ مارٹم کےبعدلاش ورثاءکےحوالےکردی گئی پولیس نےتفتیش شروع کردی واقعہ پرعلاقہ میں سراسمیگی پھیل گئی۔
تازہ ترین