• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان اور ولی خان نے پشتون ملت کیلئے تاریخی جدوجہد کی،اے این پی

کوئٹہ (آن لائن)عوامی نیشنل پاٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے بیان میں برصغیر پاک وہند آزادی کے قافلے کے عظیم سالار، لر وبر افغان کے سر خیل خان عبدالغفار خان با چا خان بابا کی30 ویں برسی اور فخر ایشیاء ورہبر تحریک خان عبدالولی خان کی آٹھویں برسی کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں اور لا زوال پر افتخار قومی جدوجہد پر سرخ سلام پیش کیا گیا ہے\۔37 سال قید وبند ، سلاخوں کے پیچھے اذیت ناک سزائیں بھگتیں برصغیر کی تاریخ ساز جدوجہد آزادی میں لا ثانی کردار ادا کیا۔اسی طرح پشتون قومی تحریک اور ایشیاء کے عظیم رہنماء خان عبدالولی خان کی ولولہ انگیز اصولی نظریاتی جدوجہد1973 کے آئین بنانے، ون یونٹ کا خاتمہ، ون مین ووٹ کا حق دلانے میں سب سے نمایاں کردار ادا کرنے کا اعزاز، بدنام زمانہ حیدر آباد سازش کیس میں پھانسی گھاٹ میں قید وبند کی صعوبتیں20 سال تک ملک کے مختلف جیلوں میں قید وبند کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا ، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنا خان عبدالولی خان کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہےاس سلسلے میں کل 26 جنوری کو 2 بجے پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے پارٹی کے تمام بنیادی یونٹوں کے ذمہ داروں، ہمدردوں ، کوئٹہ شہر کے غیور عوام جمہوریت پسند، ترقی پسند، قوم وطن دوست عوام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
تازہ ترین