لندن(پی اے ) والدین کی جانب سے شراب کا غلط استعمال بچوں کے لئے ہولناک مسائل کا سبب بنتا ہے، یہ انکشاف ایک سٹڈی سے ہوا ہے۔ نئی سٹڈی کے مطابق انگلینڈ میں بچوں کی موت یا سنگین انجری کے تین کیسوں میں سے ایک سے زائد کا تعلق والدین کی جانب سے شراب نوشی کے غلط استعمال یا غفلت سے ہے ارکان پارلیمنٹ اور پیرز کے کراس پارٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق 2011اور 2014 کے درمیان ایسے 37فیصد کیسوں کا تعلق شراب کے غلط استعمال سے تھا۔رکن پارلیمنٹ لیام برن نے کہا کہ شراب کا غلط استعمال کرنے والے والدین اپنے بچوں کے لئے ہولناک مسائل کا سبب بنتے ہیں۔ سٹڈی سے پتہ چلا ہے کہ 15فی صد بچوں کا سونے کا معمول والدین کی شراب نوشی کے باعث خلل کا شکار ہوتاہے اور 18فی صد بچے یہ دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں کہ ان کے والدین شراب نوشی کررہے ہیں، فریڈم آف انفارمیشن کے جائزے سے ثابت ہوتا ہے کہ نصف سے زائد کونسلوں کے پاس شراب کے عاری والدین کے بچوں کی مدد کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 53 کونسلوں میں سے 92فی صد شراب اور منشیات کے علاج کی سروسز کے لئے بجٹ میں کمی کررہی ہیں اور لوکل اتھاریٹی فنڈنگ میں اوسط کمی ایک لاکھ 98ہزار پونڈ ہے۔ آل پارٹی گروپ کارچلڈرن آف الکوحلکس نے ان بچوں کے لئے بہتر فنڈنگ کا مطالبہ کیا ہے جو شراب پینے والے والدین سے متاثر ہیں۔ یہ مطالبہ گروپ کی جانب سے انٹرنیشنل چلڈرن آف الکوحلکس ویک کے موقع پر کیا گیا لیام برن کے والد 2015 میں شراب نوشی کی باعث اپنے والد سے محروم ہوگئے تھے۔ وہ پارلیمانی گروپ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاکھوں والدین بہت زیادہ پیتے ہیں اور ان کا شراب کا غلط استعمال ان کے بچوں کے لیے ہولناک مسائل کا سبب بنتا ہے بچے زندگی بھر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں اور بہت سارے بچے خود بے تحاشہ شراب پینے لگ جاتے ہیں۔ ہماری کمپنی حکومت سے نئے وعدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے کہ والدین کے شراب کے غلط استعمال کوروکنے کیلئے نئی قومی حکمت عملی لائی جائے گی نئی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کو موثر پلان کے لئے زیادہ تیزی سے عمل کرنا چاہئے، سٹڈی میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ میں 61فی صد کیئر کی درخواستیں شراب یا منشیات کے غلط استعمال کی بنا پر آتی ہیں۔ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے کہا کہ ہم کچھ والدین کی شراب نوشی کے بچوں پر اثرات سے باخبر ہیں اور اس لئے نیو چلڈرن آف الکوحلکس سٹرٹیجی کے لئے کام جاری ہے جس کے تحت یہ دیکھا جائے گا کہ شراب کے نقصانات سے ٹمٹنے کے لئے خاندانوں کو مزید کیا سپورٹ فراہم کی جاسکتی ہے۔