• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ایسے جوس جو دنوں میں موٹاپا ختم کریں

جوس پیئیں، وزن کم کریں... ڈائٹنگ کے لئے کونسے جوس بہتر؟

ڈائٹنگ آسان نہیں ایک مشکل مرحلہ ہے جو اس وقت زیادہ تکلیف دہ ہوجاتا ہے جب آپ کوڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھانوں سے منہ موڑ نا پڑے،ایکسرسائز کے نام پرسخت اور مشکل مشقوں سے گزرنا پڑے۔

چونکہ جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں اس لئے اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ڈائٹنگ آسان سے آسان تر ہو جس کے ذریعےایک طرف وزن میں کمی آجائے تو دوسری طرف صحت بخش اجزاء کا حصول بھی بآسانی ممکن ہوسکے۔ 

انسان چاہے کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپا غالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے موٹاپا ایک ایسا المیہ ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک میں مردوخواتین کی بڑی تعداد پریشان نظر آتی ہے اور اس سے نجات پانے کے لئےمختلف طریقوں پر عمل کرتی نظر آتی ہے۔

کوئی بھی انسان جادوئی طریقے سے اپنا وزن کم نہیں کرسکتے اس کے لئے آپ کے طرز زندگی میں تبدیلی ہی کسی جادو کا کام کرسکتی ہے۔اور یہ جادو کسی پھل یا سبزی کا جوس بھی بآسانی دکھا سکتا ہےجی ہاں !چند مشروبات جسم کی اضافی چربی کو تیزی سےگھلانے میں مدددیتے ہیں۔

جوس کےذریعے ڈائٹنگ یا وزن میں کمی لانے کا رجحان نیا نہیںگزشتہ چند سالوں سے خواتین سمیت مرد حضرات بھی جوس کے ذریعے وزن میں کمی لانے کی طرف توجہ دے رہے ہیں ۔

آئیے آج بات کرتے ہیں ان مختلف جوسز کی جن کے ذریعے مرد ہوں یا خواتین اپنے وزن میں جادوئی اندازسے کمی لاسکتی ہیں ۔

چقندر کا جوس

چقندر جہاںایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے وہیں ڈائٹنگ کے شوقین اورموٹاپے کا شکار افراد کے لئےاس کا جوس بہترین مشروب ہےچقندر کے جوس سےانسان کا میٹابولیزم اچھا ہوتا ہے اس میں وہ تمام غذائی اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہیں۔

چقندر کے رس سے چربی اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ساتھ ہی یہ جوس آنتوں کی صحت مند حرکت میں مددگاراور غذائی فائبر کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتا ہےاگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور بہت جلدی کرنا چاہتے ہیں تو چقندر کا جوس ضرور پیا کریں۔

گاجر کا جوس

گاجران سبزیوں میں سے ایک ہے جو وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لئے سپر فوڈ ثابت ہوسکتی ہے۔فائبر زیادہ کیلوریز کم ہونے کے سبب یہ ڈائٹنگ کے لئے ایک بہترین مشروب ہےماہرین کے مطابق بغیر چینی گاجر کےجوس کا استعمال موٹاپا سے جلدی نجات کے حصول میں مدددیتا ہے۔

کیونکہ اس جوس کے ذریعے پِتّے میں پائے جانے والے سیال بائل کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے یہ عمل چربی گھلانے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے۔دوسری جانب صبح ناشتے میں لیا گیا ایک گلاس گاجر کا جوس دوپہر کے کھانے تک کی بھوک مٹا دیتا ہے ساتھ ہی فائبر زیادہ ہونے کے باعث یہ جوس بے وقت منہ چلانے سے بھی روکتا ہے۔

کریلے کا جوس

اگرچہ کڑوا ہونے کے سبب کریلے کا جوس پینا آسان کا م نہیں لیکن جن افراد کو وزن کم کرنے کی فکرلاحق ہے انہیں چاہیے کہ وہ کریلے کا رس ضرور پئیں۔کریلے کے رس میں غذائیت بھرپور اور کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں 100گرام کریلا صرف 17کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی بآسانی لائی جاسکتی ہےکریلے میں موجود فائبر جسم کو متوازن غذا فراہم کرتی ہے جب کے اس کے جوس کے ذریعے انسانی جسم کو صحت کے لئےضروری انٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہے جس کے ذریعے انسان صحت مند رہتا ہے۔

کھیرے کا جو س

کھیرا پھل ہے یا سبزی مغرب اور مشرق میں اس بات پر آج بھی اختلاف پایا جاتاہے لیکن کھیرے کے ذریعے وزن میں کمی لانے کو مغرب اور مشرق دونوں ہی تسلیم کرتے ہیں ۔جاپان کی ایک تحقیق کا مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن، تیزابیت اور السر سے بچاتے ہیں یہی نہیں نہار منہ ایک گلاس کھیرے کاجوس پینے سے نہ صرف انسان کے جسم کو طاقت ملتی ہے بلکہ یہ موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔لہذا ایسے تمام افراد جو وزن میں کمی چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھیرے کا استعمال کریں جب کہ کھیرے کا استعمال قبض کی بیماری سے چھٹکارے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جوس پیئیں، وزن کم کریں... ڈائٹنگ کے لئے کونسے جوس بہتر؟

انار کا جوس

اسکاٹ لینڈ کے ایک تحقیقاتی ادارے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزا موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ 100 گرام انار میں صرف 83 کیلوریز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کو دن بھر الرٹ اور ایکٹیو رہنے کے لیے توانائی ملتی ہے۔

 اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو انار کا جوس ضرور پئیں، کیونکہ اس میں زیادہ تعداد میں فائبر موجود ہوتے ہیں، جس سے آپ کو بھوک کم لگے گی، اور آپ کا ہاضمہ بھی تیز ہوگا۔ اس سے بھی زیادہ بہتر بات یہ کہ انارمیں سیچوریٹڈ چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک بہترین غذا کا کام دیتا ہے۔

تربوز کا جوس

توند سے نجات کے لئےجسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنابےحد ضروری ہےاس صورتحال سے نمٹنے کے لئےتربوز کا جوس بہترین مشروب ہے یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔

چکوترے کا جوس

چربی کے خلاف مزاحمت کرنے والی منفرد کیمیائی خصوصیات کی بناءپر یہ پھل موٹاپے پر قابو پانے کے لیے بہترین ہے۔چکوترے میں ایک ایسا اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتا ہے، جو جسم میں انسولین کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔ جس کے نتیجے میں جسم میں چربی کو جمع ہونے سے روکنے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔طبی ماہرین کےمطابق اگر اس کے جوس کا درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو صرف دو ماہ میں آپ23کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں۔ 

جس کے لئے صرف آپ کو دن میں آٹھ گلاس یعنی دو لیٹر تک چکوترے کا تازہ جوس پیناہوگا اس کے ذریعے جسم میں موجود اضافی چربی پگھلنے لگے گی اور آپ کا میٹابولزم بہتر کام کرے گا جس کی وجہ سے وزن میں کمی ہونے لگے گی۔صبح سویرے خالی پیٹ ایک گلاس چکوترے کا جوس پینے کے بعد ناشتہ کرنا بھی وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے ۔

انناس کا جوس

انناس کا ایک مشروب جسے عام طور پر اسمودی کہاجاتا ہے وزن میں کمی لانے کے لئے بے حد مفید ہے اسمودی بنانے کے لئےانناس کو جوسر میں ڈال کر اس کا بغیر دودھ کا شیک بنالیجئے اس میں موجود اینزائم بروملین پیٹ میں موجود غذا کو فوری طور پر ہضم کرتے ہیں اور پیٹ کے گھیر کو کم کرتے ہیں۔ اگر کسی طرح اس میں السی (فلیکس سیڈ) کا چمچہ بھر تیل شامل کردیا جائے تو اس کا فائدہ دو چند ہوجاتا ہے ۔

تازہ ترین