• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ٹیسٹ ، جب سروان عمرگل کی گیند پر زخمی ہوئے

2006ء میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کئی حوالوں سے اہم ہے اور آج بھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں اُس کی یادیں تازہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میںدو۔صفر سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔

اس سیریز کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستان کے سابق بیٹسمین محمد یوسف کو رنز مشین کا خطاب ملا تھا ۔

سیریز کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بالر عمر گل کی فارم تھی، انہوں نے اپنی جارحانہ بالنگ سے پاکستان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

کراچی ٹیسٹ ، جب سروان عمرگل کی گیند پر زخمی ہوئے

کراچی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان رام نریش سروان عمر گل کی ایک تیز رفتار گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور اُن کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا تھا ، جس کے بعد وہ میدان سے باہرچلے گئے تھے ۔

اس وقت وہ35 رنز پر بیٹنگ کر کرہے تھے اور اپنی ٹیم کا کامیابی سے دفاع کر رہے تھے ۔ مگر ان فٹ ہونے کے بعد وہ ون ڈے سیریز کھیلنے کے بجائے سیدھا اپنے ملک واپس چلے گئے تھے ۔

سیریز میں سروان کو پاکستانی ٹیم کے مرد میدان عمر گل کا سامنا کرنے میں بڑی مشکلات پیش آئیں اور وہ وہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے عمرگل کی گیند پر بولڈ ہوئے اور دوسری اننگز میں عمر گل ہی کی گیند انہیں ان فٹ کرگئی۔

اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں عمر گل نے مجموعی طور پر 6وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین