• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیموں کن مشروبات کے ساتھ انتہائی مفید ہے ؟

لیموں سے تیار کردہ مشروب

وٹامن سی سے بھرپور پھل’ لیموں‘ انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے ، اگر آپ کو تر وتازہ جلد چاہیے ،وزن کم کرنا ہے، سر کی خشکی سے نجات حاصل کرنی ہے یا پھر معدے کوتقویت دینا ہے، غرض یہ ایک مفیدپھل ہے۔موسمِ بہارو گرمامیں لیموں سے بنے مشروبات آپ کو دن بھر تروتازہ رکھتے ہیں، یہاں ہم آپ کو لیموں سے بننے والے ایسے مشروبات بتائیں گے جنہیں آپ با آسانی بنا سکتی ہیں اورجن کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل کرسکتی ہیں:

کھیرا، لیموں اور روزمیری کا جوس

کھیرا وٹا من اے، سی ، کے اور پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر اسے لیموں اور ایک خاص جڑی بوٹی ”روزمیری“ کے ساتھ ملا کر پیا جائے تویہ آپ کو فرحت بخش احساس دے گا۔

اسٹابیری اور لیموں کا جوس:

آپ لیموں کوا سٹابیری کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مشروب بھی انتہائی آسانی کے ساتھ تیار ہو سکتا ہے اور خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ چہرے کی تازگی بھی بڑھاتا ہے۔

تربوز اور لیموں کا جوس:

تربوز جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ تازگی بخشتا ہے، لیموں کو تربوز کے ساتھ ملا کر ایک خوش ذائقہ مشروب تیار کیا جا سکتا ہے۔

پالک اورلیموں کا جوس:

لیموں اور پالک کو بھی ساتھ ملا کر مشروب تیار کیا جاسکتا ہے، مگر عام خیال میں لوگوں اس کے ذائقے کو پسند نہیں کرتے ، آپ اس کے ساتھ سیب کا جوس بھی شامل کر سکتے ہیں۔انتھائی صحت بخش مشروب ہے۔

تازہ ترین