• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: نمک منڈی کا چرسی تکہ اور مشہور دنبہ کڑا ہی

 پشاور: نمک منڈی کا چرسی تکہ اور مشہور دنبہ کڑا ہی

پشاور کی مشہور فوڈ اسٹریٹ نمک منڈی کے لذیذ اور مزے دار کھانوں کی خوشبو اور منفرد ذائقے کی بات ہی کچھ اور ہے۔اگر آپ پشاور جائیں اور نمک منڈی کا کھانا نہ کھائیں توسمجھیں آپ کا پشاور شہر کا دورہ ادھورا ہی رہ گیا ۔

یہاں تمام کھانے نمک سے بنا ئے جا تے ہیں لیکن یہاں کی دنبہ کڑاہی اور چرسی تکہ بہت مشہور ہے ۔ملک بھر سے لوگ ان کھانوں کا مزہ لینے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

 پشاور: نمک منڈی کا چرسی تکہ اور مشہور دنبہ کڑا ہی

شام ہو تے ہی یہاں انگیٹھیوں سے دھواں اٹھتا نظر آنے لگتا ہے اور نمکین گوشت کی خوشبوکے ساتھ ہی منہ میں پانی بھرآتا ہے ۔

 پشاور: نمک منڈی کا چرسی تکہ اور مشہور دنبہ کڑا ہی

یہاں ہر طرف انواع و اقسام کے کھانوں کی دکانیں ہی دکانیں ہیں جو کھانے پینے کے شوقین افرا د کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں ۔

 پشاور: نمک منڈی کا چرسی تکہ اور مشہور دنبہ کڑا ہی

چرسی تکہ پشاور کے مشہور کھانوں میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے جس پر نمک لگانے کے بعد اسے چولہے پر سینکنے کے لیے رکھ دیا جاتا ہے ۔

جیسے جیسے رات بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے نمک منڈی میں لوگوں کا رش لگنا شروع ہوجا تا ہےاور رات گئے تک یہاں بیٹھ کر اپنی پسند کے کھانے کھاتے ہیں ۔

تازہ ترین