• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل فلم اداکاروں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا، نیدھی اگروال

کمرشل فلم اداکاروں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا، نیدھی اگروال

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ نیدھی اگروال نے کہا ہے کہ کمرشل فلم اداکاروں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیدھی اگروال نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک کی آخری فلم کمرشل کی تھی اور کہا کہ میرا نہیں خیال کہ جب کوئی اداکار یا اداکارہ کمرشل فلموںکا حصہ ہوتے ہیں تو انہیں سنجیدہ لیا جاتا ہے لیکن لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس فلم کے لئے آپ نے باقاعدہ آڈیشن دیئے ہیں لہذا میں ایک اداکار کے طور ایکشن، کمرشل، سنجیدہ ہر چیز کرنا چاہوں گی جو ایک ہندی ہیروئن کرتی ہے۔ اداکارہ نیدھی اگروال فلم ”ٹوائیلٹ: ایک پریم کتھا“ میں کام کر چکی ہیں۔

تازہ ترین