• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹوں کی بہ نسبت مرکزی کرداروں کو یاد رکھا جاتا ہے،منوج باجپائی

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلموں میں چھوٹے کردار اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن لوگ اس کردار کو بھول جائیں گے کیونکہ ہیرو یا جو لوگ بڑے کردار ادا کرتے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے اپنی ایک بات چیت میں فلموں میں چھوٹے کرداروں کے لوگوں پر طویل عرصے تک اثرات چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ”ستیا“ اور ”پنجر“ میں چھوٹا سا کردار ادا کیا، فلموں میں چھوٹے کردار اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن لوگ اس کردار کو بھول جاتے ہیں کیونکہ ہیرو یا جو لوگ بڑے کردار ادا کرتے ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور فلم کی کامیابی اور اس کا کریڈٹ ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکارہ تبو بہت زبردست اداکارہ ہیں اور ان کی بہت عزت کرتے ہیں ان کے ساتھ 18 سال بعد فلم ”مسنگ“ کی عکسبندی کے دوران بہت اچھا وقت گزارا۔
تازہ ترین