• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری ق لیگ میں شامل

لاہور (اے این این ) پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔پائلٹ شہناز لغاری اور سول سوسائٹی کی خواتین نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری سجاعت حسین اور ق لیگ کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہناز لغاری نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔واضح رہے کہ شہناز لغاری دنیا کی پہلی با حجاب پائلٹ ہیں۔شہناز لغاری نے اب تک اپنی پروازیں حجاب لے کر ہی اڑائی ہیں۔ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔
تازہ ترین