• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم’باہو بلی ٹو‘کا چین میں بہترین آغاز


کٹپ پا نے باہو بلی کو کیوں قتل کیا؟چینی مداحوں نے بھی راز جان لیا۔ جی ہاں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’باہو بلی ٹو‘چینی زبان میں 4مئی کو چینی سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جس نے چینی باکس آفس پر بہترین آغاز کر کے نہ صرف سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی دنگل کو پیچھے چھوڑدیا بلکہ چینی باکس آفس پر 19کروڑ یعنی 2.85ملین ڈالر کا بزنس کرلیاتاہم صبا قمر کی ہندی میڈیم کا ریکارڈ نہ توڑ سکی۔

 بلاک بسٹر فلم’باہو بلی ٹو‘کا چین میں بہترین آغاز

ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اداکار پرابھاس کی یہ فلم 'باہو بلی'کا سیکوئل ہے جو گذشتہ سال اپریل میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل 'باہو بلی بھی چین میں ریلیز کی جاچکی ہے جس نے چینی باکس آفس پر 123ملین ڈالر کا بزنس کیا تھاجبکہ باہو بلی ٹو نے بھارت میں 508.78کروڑ کا بزنس کیا تھا ۔

پرابھاس کی باہو بلی ٹوچوتھی بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی ہے جبکہ صبا قمر کی 'ہندی میڈیم4'اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور صرف یہی نہیں اس سے قبل عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹاراور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور صبا قمر کی 'ہندی میڈیم نے چینی باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز 3.39ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا تھا اور اب دیکھنا یہ ہے کہ 'باہو بلی ٹو یہ ریکارڈ توڑنے میں کتنا کامیاب ہوتی ہے ۔

تازہ ترین