لاہور جیل روڈ پر وفاقی محتسب ٹیکس کے دفتر کی بالائی منزل پر واقع گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے دفتر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جیل روڈ پر ایک نجی عمارت میں وفاقی محتسب ٹیکس کا کیمپ آفس موجود تھا جس کی بالائی منزل پر گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی کا اسٹوڈیو تھا جہاں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے اسٹوڈیو میں موجود الیکٹرونک اورمیوزک کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ یو پی ایس بتائی گئی ہے۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔