کویتی حکام نے وزارت تیل ، وزارت مالیات ، بجلی گھروں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر ڈورن حملوں کی تصدیق کی ہے۔
کویتی حکام کے مطابق وزارت تیل کی عمارت ایرانی ڈرون حملے میں نشانہ بنی ، حملوں کے باعث بجلی پیداوار کے 2 یونٹس بھی بند ہوگئے۔
حکام کے مطابق سمندر کا پانی صاف کرنے والے ڈی سیلی نیشن پلانٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون اور بیلسٹک حملوں کے بعد ابوظبی میں سعودی سرحد کے قریب پیٹرو کیمیکل پلانٹ پرحملہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق بروج پیٹروکیمیکل پلانٹ میں متعدد مقامات پر آگ لگ گئی ہے، پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آگ میزائل کاملبا گرنے سے لگی۔
بروج پلانٹ کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئیں، بروج پیٹروکیمیکل پلانٹ ابوظبی کا بڑا صنعتی حب ہے۔