• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقر قالیباف نے امریکی طیارے کی تباہی کی تصویر شیئر کردی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی طیارے کی تباہی کی تصویر شیئر کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے لکھا کہ امریکا کو مزید 3 ایسی فتوحات مل گئیں تو یہ مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔

دوسری طرف ایرانی ٹیلی ویژن نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کا آپریشن ناکام ہوا ہے۔

تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں، ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔

دوسری طرف امریکی میڈیا  نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی ایران میں مار گرائے گئے امریکی ایف 15 طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید