• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی جنگ کے باعث عالمی فضائی صنعت دباؤ کا شکار، ایئر لائنز کرایوں میں اضافہ

خلیجی جنگ کے باعث عالمی فضائی صنعت دباؤ کا شکار ہے، دنیا بھر میں ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 

دبئی سے اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کی ایئر لائن کے بزنس میں اضافہ ہوا ہے، جس نے 97 ہزار مسافروں کو یورپ اور امریکا پہنچایا۔ 

اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسقط ایئر پورٹ سے 80 اضافی پروازیں چلائی گئیں، خلیجی کشیدگی میں مسقط نیا ایوی ایشن حب بن رہا ہے۔ 

اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیٹ فیول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ کر تقریباً 195 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جنگ سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 85 سے 90 ڈالر کے درمیان تھیں۔ 

اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ ایئرلائن نے یکم اپریل سے فیول سرچارج میں 34 فیصد اضافہ کیا جبکہ تھائی لینڈ کی ایئرلائن تھائی ایئر نے 10 سے 15 فیصد کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اماراتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی یورپ کی مشترکہ ایئر لائن نے اپریل میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید