• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی انکوائری کی جائے، شاہی سید

سانحہ 12 مئی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی انکوائری کی جائے، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما شاہی سید نے سانحہ 12 مئی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے علاقے بنارس چوک پر اے این پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں، کراچی نے بہت خون دیکھا اور تکلیف اٹھائی، سانحہ12 مئی 2007 کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، کراچی میں259 مزدور سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں جلائے گئے ، پہلے کراچی میں اردو بولنے والے شہدا کے قتل کی انکوائری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 12مئی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب اور دکھ کا دن ہے ، عدلیہ تو بحال ہوگئی لیکن 12 مئی کے شہدا کو انصاف نہ مل سکا، 12مئی کے واقعات کے گواہ وکلا اور جج صاحبان بھی ہیں ۔

شاہی سید کا کہنا تھا کہ الیکشن کا سال ہے، 12 مئی ان کو ابھی نظر آیا، 12 مئی 2007 میں تحریک انصاف کا ایک زخمی بھی نہیں، 10سال سے حکومت میں رہنے والی پیپلز پارٹی انصاف کس سے مانگ رہی ہے۔ 

تازہ ترین