• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی بات: رونے والے خوب صورت تقدیر پالیتے ہیں

آج کی بات: رونے والے خوب صورت تقدیر پالیتے ہیں

فجر کے وقت کچھ لوگ تکیے پر سر رکھ کر سوتے ہیں

اور کچھ لوگ مصلے پر سر رکھ کر روتے ہیں۔

سونے والے خوبصورت خواب دیکھتے ہیں۔

رونے والے خوب صورت تقدیر پالیتے ہیں۔

چڑیاں ہوتی ہیں بیٹیاں

چڑیاں ہوتی ہیں بیٹیاں!!!

مگرپنکھ نہیں ہوتے بیٹیوں کے۔۔۔

میکے بھی ہوتے ہیں۔۔۔

سسرال بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔

مگر گھر نہیں ہوتے بیٹیوں کے۔۔۔۔

میکہ کہتا بیٹیاں تو پرائی ہیں

سسرال کہتا ہے ، پرائے گھر سے آئی ہے۔

اے خدا اب تو ہی بتا۔۔۔۔

آخر یہ بیٹیاں کس گھر کے لیے بنائی ہیں۔

بیٹی

معصوم سی بیٹی جب گود میں سو جاتی ہےتو

اس کے معصوم چہرے کو دیکھتی ہوں۔

یہ سوچ پریشان کر دیتی ہے کہ کل کیسے لوگ ملیں گے، کیسا شوہر ملے گا اسے ،

بے اختیار میرے ہونٹ اس کے نازک گالوں پر ثبت ہو جاتے ہیں۔

ایک آہ دعا کا روپ دھار لیتی ہے۔ اللہ اس کو خوش رکھنا۔

اس کے نصیب اچھے کرنا۔ اس کا احساس کرنے والا شریکِ سفر دینا۔

تازہ ترین