• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مسلمان فٹ بالرز کی حکم رانی

کلثوم جہاں

فٹ بال میں متعدد مسلمان فٹ بالرزکی حکم رانی قائم ہے۔ان میں محمدصلاح ،پاؤل پوگبا،سیدومانے،مسعوداوزل ،کریم بن زیما، زین الدین زیڈان ، فرینک ریبری ، ایڈن زیکو، یحییٰ،کولوطورے، ریاض مہریز،نکولس انیلکا سمیت دیگرفٹ بالرزاپنے کارناموں سےدنیا بھر میں اپنےمداحوں کے دل و دماغ پر بھی حکومت کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان مسلم کھلاڑیوں نے بین الاقومی مقابلوں کے دوران بھی اسلامی روایات کو قائم رکھا ہوا ہے اورکھیل کے میدان میںاپنی جیت کا جشن،سجدےمیںگرکر اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے چند کھلاڑیوں کاتذکرہ نذر قارئین ہے۔

نعیم (محمدعلی عمار )

پہلے مسلمان فٹ بالراسپین سے تعلق رکھنے والے نعیم کا اصل نام محمد علی عمار ہے ۔ وہ پانچ برس تک انگلش پریمیئر لیگ کے کلب ٹوٹہنم ہاٹ اسپر سے وابستہ رہے۔ ان کی وجہ شہرت 1993میںاے ایف کپ کے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی کے خلاف ہیٹ ٹرک تھی، جس میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نےٹوٹنہم کو مانچسٹر سٹی کے خلاف 2-4 سےکامیابی دلائی تھی۔ نعیم نے ٹوٹہنم ہاٹ اسپرکو ایف اے کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ بارسلونا کو کوپا ڈیل رے چیمپئن بنوایا۔ محمد صلاح

محمد صلاح کا تعلق مصر سےہے، ان کا پورا نام محمد صلاح غالی ہے۔صلاح نے جون 2017 میں انگلش پریمیئر کلب لیور پول جوائن کی اور 10برس بعداسے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔ اس سے قبل محمد صلاح نے لیور پول کو پورٹو کلب کے خلاف0-5سے کامیابی دلائی۔محمدصلاح نے2017-18 میں انگلش پریمیئر لیگ کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈحاصل کیا۔کھیل میںان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں ’’گول مشین ‘‘کا خطاب دیا گیا ہے۔ ان کےشاندار کھیل کی بہ دولت مصرنے 2018میںہونے والےفیفا ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی۔

پاؤل پوگبا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سینٹرمڈفیلڈر پاؤل پوگباکا شمار دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرزمیں ہوتا ہے ۔25سالہ فرانسیسی نژاد فٹ بالر کا تعلق گنی سے ہے۔ان کی والدہ مسلمان تھیں، بعد ازاں پاؤل نے بھی اسلام قبول کرلیا۔ پاؤل نے اطالوی کلب، یوونٹس فٹ بال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کو چارمرتبہ متواتراطالوی سیریز اے، دو بار کوپا اٹالین کپ اوردوبار سپر کوپا اٹالین ٹائٹلزمیں کامیابی دلوائی۔ 2013 میں انہوں نےگولڈن بوائےاور2014میں براوو ایوارڈحاصل کیے۔انہیں اپنے کلب کو 2015یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں رسائی دلانے پر 2015 میں’’ یوئیفا ٹیم آف دی آئیر‘‘ میں نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے پہلی بار 2014فیفاورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے نائیجریا کے خلاف پہلا گول کیاٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمنس پر ان کو بیسٹ ینگ پلیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پاؤل نے 2016 یوئیفا یورو کپ میں فرانس کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سیدومانے

سیدو مانے، انگلش کلب لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے دوسرے مسلمان فٹ بالر ہیں ۔سیدومانےنے یوئیفاچیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی کو آؤٹ کلاس کرنے میں اہم کردار اداکیا اور لیور پول کو 10 سال بعد یوئیفاچیمپئنز لیگ کے ٹاپ فور میں پہنچایا۔ 2015 میںا نہوں نے ساؤتھمپٹن کوایشٹن ویلا کے خلاف 1-6 سے کامیابی دلائی اورصرف دو منٹ 56سکینڈمیں تیز ترین ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔سیدو مانے 2016 میں لیورپول کلب سے وابستہ ہوئے اور تاریخ کے مہنگے ترین افریقی پلیئر بنے۔2012 اولمپکس، 2015 اور 2017 افریقن کپ آف نیشنز میں سنیگال ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

زین الدین زیڈان

دنیا کے نام ور فٹ بالر،زین الدین زیڈان کا شمار فرانس کےلیجنڈکھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔انہیں 2001 میںتاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ انہیں 34سال کی عمر میں فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال جیتنے کا اعزاز ملا۔زیڈان 1998میںورلڈ کپ اور 2000میں یورو کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ الجرائزی نژاد فٹ بالر،کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد 2014 سے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ میں منیجرکے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ اپنےکلب کو لالیگا ،سپر کوپا ڈی اسپین، دو باریوئیفا چیمپئنز لیگ،دو باریوئیفا سپر کپ اوردو بار فیفا کلب ورلڈ کپ جیتنےکا اعزاز دلواچکے ہیں۔ اس کے علاوہ زین الدین زیڈان2017 میںگلوب اسکورر ایوارڈ اور ورلڈ اسکورر میگزین ورلڈ منیجر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

مسعود اوزل

انگلش پریمیئر لیگ میں تہلکہ مچانے والے ترک نژادمسلمان فٹ بالرکا تعلق جرمنی سے ہے۔وہ قومی ٹیم کےساتھ ساتھ انگلش فٹ بال کلب، آرسنل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ،ورڈیر بریمین اور شالکے 04کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔جرمن مڈفیلڈر 2014 میں فیفاورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کے ٹیم اسکواڈ میں شامل تھے انہوں نے ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسعود نے2010 میں فیفا ورلڈ کپ اور2016 میں انگلش پریمیئر لیگ اور ٹاپ اسسٹ پروائیڈرکے ایوارڈز اپنے نام کئے۔وہ آرسنل کو تین بار ایف اے کپ ،ایف کمیوینٹی شیلڈٹائٹلز جتواچکے ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے ریال میڈرڈ کو2011-12 لالیگا ،2010-11کوپا ڈیل رے، 2012سپر کوپا ڈی اسپونئیل چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کریم بن زیما

الجزائرکے مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی کھلاڑی، کریم بن زیماکا پورا نام کریم مصطفیٰ بن زیما ہےجو ’’اسٹرانگ اینڈ پاور فل‘‘اور میچ وننگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریم، 2011، 2012 اور2014 میں فرنچ پلیئر آف دی آئیر کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نےچار مرتبہ فرنچ لیگ، فرنچ کپ،دو بار سپر کپ،دو بار اسپینش لیگ، دوبار اسپینش کپ، اسپینش سپر کپ، دو بار یوئیفا چیمپئنز لیگ،دو بار یوئیفاسپر کپ،دو فیفا کلب ورلڈ کپ اوریورپین ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔

فرینک ریبری

فرینک ریبری جرمن کلب بائرن میونخ کی جانب سے کھیلتے ہیں۔انہوں نے 2002میں اسلام قبول کرکے اپنا مسلم نام ’’بلال یوسف محمد‘‘ رکھا۔2004 میںواحبہ نامی خاتون سے شادی کی، جن کا تعلق الجزائرسےہے۔وہ فرانسیسی کلبزیونین اسپورٹیو ڈی بولونگ(یو ایس بولونگ)،اولمپکو الیز،اسٹیڈ بریسٹوئیس،ڈی میٹز فٹ بال کلب،ٹرکش کلب گلاٹسٹارےاورفرنچ کلب اولمپکو ڈی مارسیلی کی نمائندگی کرچکےہیں۔انہیں2013 میںفیفا بیلن ڈی اور ایوارڈکےلیےدنیائے فٹ بال میںحکم رانی کرنے والے لائنل میسی اور کرسٹیانورونالڈو کے ساتھ شارٹ لسٹ میںشامل کیا گیاتھا ،جس میں انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ پہلے فٹ بالر ہیں جس کو تین بار’’ جرمن فٹبالر آف دی ائیر‘‘اور’’فرنچ پلیئر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ ملا۔ وہ یوئیفا بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ریاض مہریز

الجزائر کے فٹبالر ریاض مہریز نے اپنے جارحانہ کھیل سےلیسٹر سٹی فٹبال کلب کوپہلی بارانگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بنوایا۔انہوںنےرواں سال’’ سپر اسٹار مسلم ان اسپورٹس ‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فرانس میں پیدا ہونے والے فٹ بالر نے الجزائر فٹ بال ٹیم سے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیااور 2014کےورلڈ کپ میں پہلی بار الجزائر کی نمائندگی کی۔ انہیں پریمیئر لیگ ٹیم آف دی ائیر، لیسٹر سٹی پلیئر آف دی ایئر ، بی بی سی افریقین فٹ بالرآف دی ائیر، الجزائرفٹ با لر آف دی ائیر سمیت کئی ایوارڈزسے نوازاجاچکا ہے۔

سمیع خدیرا

جرمنی کے کھلاڑی سمیع خدیرا 2014 فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوںنے میزبان برازیل کی ٹیم کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور جرمنی کو فائنل میں پہنچایا۔ وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کو لالیگا،دو بارکوپا ڈیل رے، سپر کوپا ڈی اسپین، یوئیفا چیمپئنز لیگ، یوئیفا سپر کپ اور فیفا کلب ورلڈکپ جتواچکے ہیں۔

یحییٰ طورے

یحییٰ طورے کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے۔انہوں نے مانچسٹر سٹی کوانگلش پریمیئر لیگ میںپہلی بار چیمپئن بنوایا۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے علاوہ ہسپانوی کلب بارسلونا، مناکوفٹبال کلب ،یونانی اولمپکوکی نمائندگی کی ۔یحییٰ نے 18سال کی عمر میںپروفیشنل فٹ بال کھیلنا شرع کی اورآئیوری کوسٹ کی جانب سے اب تک 100سے زیادہ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 2015 میں آئیوری کوسٹ کی قیادت کرتے ہوئے دوسری بار افریقن کپ آف نیشنز جتوایااور افریقن پلیئر آف دی ائیرکا اعزاز حاصل کیا۔

کولوطورے

کولوطورے، یحییٰ طورے کےبڑے بھائی ہیں اورانگلش کلب آرسنل، مانچسٹر سٹی، لیورپول اور سیلٹک فٹبال کلبز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ وہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سیلٹک فٹبال کلب میں ٹیکنکل اسسٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں،جب کہ قومی ٹیم کی کوچنگ اسٹاف کے ممبر بھی ہیں۔ کولوطورے آئیوری کوسٹ کی جانب سےسب زیادہ میچز کھیلنے والے دوسرے پلیئر ہیں۔ مانچسٹر یونائٹیڈ، لیور پول اور اسکاٹش فٹ بال کلب کو چیمپئن بنوایا۔

ایڈن زیکو

بوسنیااور ہرزیگوویناکے اسٹرائیکر، ایدن زیکو کا شمار فٹ بال کے بہترین مسلمان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ 2015سے اٹلی کے فٹ بال کلب، روما کی نمائندگی کررہے ہیں۔دو بار پریمئیر لیگ ٹائٹلز،ایف اے کپ،فٹبال لیگ کپ، ایف اے کمیونٹی شیلڈجیتی۔واضح رہے کہ ایڈن زیکو نے پہلی بار قومی ٹیم کو 2014ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے میںنمایاں کردار ادا کیاتھا۔وہ 2014فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ٹاپ اسکورر میں دوسرے نمبر پر تھے۔

نکولس انیلکا

فرانس کے سابق فٹ بالرنکولس انیلکانے 16برس کی عمر میں اسلام قبول کیا اوراپنانام عبدالسلام بلال رکھا ۔39سالہ فرانسیسی فٹ بالرنےپیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) ، آرسنل، ریال میڈرڈ،لیور پول، مانچسٹرسٹی،چیلسی، بولٹن ونڈرزسمیت کئی یورپی کلبز کی نمائندگی کی۔ نکولس انیلکاکو انگلش پریمیئر لیگ 2008-09سیزن کے ٹاپ اسکور ر ہونے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مارونے فیلانینی

بلیجیئم سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر،مارونے فیلانینی انگلش پریمیئر لیگ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے پہلے مسلمان فٹ بالر ہیں،جنہیں2016-17کے سیزن میں سندرلینڈ کے خلاف میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈکا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2013 سے دنیا کے مہنگے ترین کلب مانچسٹر یونائٹیڈ سے وابستہ ہیں ،اورمانچسٹر یونائٹیڈ کو ایف اے کپ اور یورپا لیگ ٹائٹل جتوایا۔

ان کے علاوہ جن فٹبالرز نے اپنے کھیل سے تہلکہ مچایا ان میں فرانسیسی اسٹرائیکر موسیٰ ڈیمبلے، مالی کےاسٹرائیکر فریڈرک عمر کانوتے،چلیسی کےسینگالی فٹبالر ڈیمبابا، بیلجیئم مڈفیلڈرکے ایڈن ہیزرڈ،جو چیلسی سے کھیلتے ہیں، انگلش کلب نیوکاسل کے سینگالی فٹبالر پالپس ڈیمباسیسے، گھانا کے سلیمان علی یعنی سلی علی منتاری ،اسکاٹ لینڈ کے چیلسی سے کھیلنے والے اسلام فیروز، نیوکاسل کے فرانسیسی فٹبالر حاتم بن عرفہ، فرانسیسی کلب لیل کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے سولومن کالو،آرسنل کے فرانسیسی فٹبالر ابودیابی، بارسلونا کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم افیلے،ہالینڈ ہی کے رابن وان پرسی،آرسنل کے فرانسیسی فٹبالر بکار ی سانا، کرسٹل پیلس کے مراکشی فٹبالرمارونےچماخ،جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ سے کھیلنے والے ترکی کے نوری شاہین، ویلنشیا کے فرانسیسی فٹبالر عادل رامی،گھانا کے فرانسیسی کلب مار سے کھیلنے والے آندرے آئیو، ویسٹ بروموچ البین کے یوسف مولمبا، ابرڈین سے کھیلنے والے ویلز کے جیزن براؤن، سینگال کے ہنوورے سے کھیلنے والے مامے بیرام دیوف، بلیک برن روورز کے ترک فٹبالر کولن کاظم رچررڈ،ایورٹن کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے اورنا کونے ، ویگن کے اومانی گول کیپر علی حبشی،برونڈبائی سے ہالینڈ کے ڈیفینڈر خالد بولاروز،لیورپول کے فرانسیسی فٹبالر علی سیدکو،کوئنز پارک رینجرز کے سینگالی ارمند ترورے، مالی کے محمد ودیارا، لوکو موٹیو ماسکو کے فرانسیسی فٹبالر لسانا دیارا، انگلش پریمیئر لیگ بورن ماتھ کے بوسنیائی گول کیپر سمیر بیگووچ اور فلہیم کے فرانسیسی فٹبالر ابوبکر کماراودیگرکئی مسلم پلیئرز شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین