استنبول میں او آئی سی کانفرنس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کہ پاکستانی وفد میں شامل بیرسٹر ظفراللہ اسی وقت افطار کر نے لگے۔
ایرانی صدر حسن روحانی کی استنبول میں او آئی سی اجلاس کے دوران تقریر، ایرانی صدر کے پیچھے بیٹھے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قانونی امور پر معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ کچھ کھاتے پیتے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر جب وڈیو چلی تو کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے خطاب کے دوران افطاری کا وقت ہو گیا تھا اس وجہ سے انہیں ہال کے اندر ہی افطار کرنا پڑا۔
آیا کہ افطار کا وقت ہوا تھا یا بھوک کی شدت تھی ، بیرسٹر ظفراللہ اس سارے پس منظر میں منفرد دکھائی دیئے ، سب کی توجہ کانفرنس پر ان کی توجہ مرکوز تھی اپنی بھوک مٹانے پر یا پھر افطاری نمٹانے پر ، سوشل میڈیا پر یہ منظر بھی وائرل ہوگیا۔