• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کا انوکھا گائوں جہاں ہر شخص کی دو بیویاں

بھارت میں دو بیویاں ایک وقت میں رکھنا قانونی طور پر جرم ہے،دوسری شادی کی اجازت پہلی بیوی کی موت یا اس کو طلاق دینے کے بعد ہی ملتی ہے لیکن بھارتی صوبہ راجستھان میں ایک ایساگائوں بھی ہے جہاں ہر شخص کی دو بیویاں ہیں۔

ڈیرہ سر نامی گائوں کے مرد دوسری شادی زیادہ تر بیٹوں کی خواہش پر کرتے ہیں کہ پہلی بیوی سے صرف بیٹیاں ہی پیدا ہو رہی ہیں،وہ دوسری شادی اس یقین سے کرتے ہیں کہ دوسری بیوی سے بیٹا ہی پیدا ہوگاتاہم گائوں کے مرددوسری شادی کیلئے دیگر توجہات بھی پیش کرتے ہیں۔

بھارت کا انوکھا گائوں جہاں ہر شخص کی دو بیویاں

ڈیرہ سر نامی گائوں کے ایک شخص کا کہنا ہے کہ پہلی اور دوسری بیوی کو برابری کی سطح پر رکھا جائے تو وہ مطمئن زندگی گزارتی ہیںبس شرط برابری کی بنیاد پر حقوق کی ادائیگی ہے۔

راجستھان کے اس گائوں میں دو بیویوں کی وجہ سے کوئی بڑا تنازع سامنے نہیں آیا ہے لیکن کہیں کہیں کچھ کھچائو ضرور نظر آتا ہے جس کی بنیاد برابری کی شرط کو پورا نہ کرنا ہوتا ہے۔

گائوں کے ایک شخص جس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اس کا کہنا ہے کہ اس کی دونوں بیویاں دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کی معاون اور مدد گار کے طور پر بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں ،ان کا ایک ہی باورچی خانہ ہے اوردونوں ہی خاوند کی خدمت کرتی ہیں۔

تازہ ترین