گھر کی سیڑھیوں (Stairways)کی اچھی لائٹنگ کرنا اتنا ہی اہم ہے، جتنا گھر کے کمروں کی بہترین لائٹنگ کرنا۔ گھر کی لائٹنگ کرتے وقت سیڑھیوں کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ سیڑھیوں کی لائٹنگ ایک طرح سے حفاظت ہے اور اس سے سیڑھیوں میں پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
Solar Wedge Lights
اس طرح کی سولر لائٹس آؤٹ ڈور سیڑھیوں کے لیے بہترین ہیں۔ ان لائٹس کے چارج ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ان پر سورج کی دھوپ براہِ راست اور پوری پڑتی ہو، جس کے بعد رات کے وقت انھیںآن کردیا جائے۔ ان سولر لائٹس سے ناصرف سیڑھیاں بلکہ ارد گرد کا ماحول بھی روشن ہوجائے گا۔
Exterior Stairway Step Light
آؤٹ ڈور Stairاور Stepلائٹنگ آپ کے آنے جانے کے راستوں کو روشن، آپ کے صحن کو اضافی تحفظ اور ماحول کو نفاست بخشتی ہے۔ یہ لائٹس ایل ای ڈی، اِن کینڈیسنٹ اور سولر ، تینوں ٹیکنالوجیز میں دستیاب ہیں۔ ان لائٹس کو سیڑھیوں کے ہر اسٹیپ پر سامنے سے نصب کریں اور انھیں ہینڈ ریل پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ لائٹس کی تنصیب تھوڑے تھوڑے فاصلے پر کریں۔ ان لائٹس سے آؤٹ ڈور سیڑھیاں رات کے وقت روشن ہوکر کھِل اُٹھتی ہیں۔
LED Lights
لائٹس، سیڑھیوں کے اندھیرے میں حفاظت کے علاوہ کمرے کو ایک نفیس روشنی بھی بخشتی ہیں۔ اس کے لیے سب سے بہترین آپشن ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال ہے۔کم توانائی خرچ کرنے کی خصوصیت رکھنے کے باعث ایل ای ڈی لائٹ سے بہتر کچھ بھی نہیں۔اس طرح کی سیڑھیوں میںسب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر اسٹیپ پر فلور ٹائل کے نیچے ایک ایل ای ڈی اسٹرپ نصب کردیں۔اس کی مدھم روشنی ہر طرف پھیل جائے گی۔
Stone Pathway Lighting
اگر آپ کو گھر میں داخل ہونے کے لیے پتھر کی سیڑھیوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے تو انھیں آپ خوب صورت طریقے سے روشن بنا سکتے ہیں۔ گلاس فریم کے اندر نصب ایل ای ڈی لائٹس کو آپ ہر دواسٹیپ چھوڑ کرتیسرے اسٹیپ پر نصب کریں۔ لائٹ پھیل کر ہر طرف روشنی پھیلا دے گی۔ ایسی لائٹنگ کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو زیادہ لائٹس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کی مدھم روشنی کافی رومانوی محسوس ہوتی ہے۔
Wall Surface Lighting
یہ سیڑھیوں کو روشن کرنے کا ایک اور انوکھا اور منفرد اسٹائل ہے۔ سیڑھیوں کے ساتھ والی دیوار پر ایل ای ڈی لائٹس کی اسٹرپ کو سہارا دینے کے لیے لگائے گئے ’ہینڈریل‘ کے نچلے حصے میں نصب کردیں، یہ لائٹس سیڑھیوں کو اس طرح روشن کریں گی کہ آپ کو نظر بھی نہیں آئے گا کہ روشنی کہاں سے پڑ رہی ہے۔ خصوصاً جس گھر میں بچوں کی چہل پہل رہتی ہو، وہاں یہ لائٹس بہترین ہیں۔
Stairway Lighting Fixtures
ہم فانوس کو بہت پسند سے گھر کی چھتوں اور دیواروں پر لگاتے ہیں۔ انھیں آن، آف کرنے کے لیے وال سوئچ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اب جدید فانوس میں ایل ای ڈی لائٹس بھی استعمال ہونے لگی ہیں۔ کاپر سے بنے اس فانوس کو سیڑھیوں کو روشن رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ایک اینٹیک روایتی لائٹنگ کا انداز ہے، جو آپ کے گھر کو شاندار Lookدیتا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ سارے کمرے کو روشن کردیتا ہے اور خوش قسمتی سے یہ کئی سائز میں دستیاب ہے۔
Led Stair Lights With Sensor
سیڑھیوں کے کوریڈور میں لگائی جانے والی یہ لائٹس وائر لیس موشن سینسر رکھتی ہیں اور یہ دیوار پر نصب کی جاتی ہیں۔ لائٹس میں لگے سینسر کے باعث جب بھی آپ سیڑھیوں سے گزریں گے تو لائٹس خود بخود آن ہوجائیں گی ور جب آپ وہاں سے گزر کر جا چکے ہوں گےتو تھوڑی دیر بعد لائٹس خود بخود آف ہوجائیں گی۔ اس طرح آپ کو ناتو ان لائٹس کو آن کرنا پڑتا ہے اور ناہی انھیں آف کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ آپ بھی اپنے گھر کی سیڑھیوں میں ان لائٹس کی تنصیب کریں اور لائٹس کھولنے، بند کرنے کی زحمت سے بچیں۔