• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر آپ ڈپریشن کا شکارہیں تو آپ کے مزاج اور زندگی کی کیفیت کو بہتر بنانے کے لئے نفسیاتی علاج اور ادویات کا آپشن موجود ہے۔آج کل چونکہ ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، اس لیے موجودہ ہائی ٹیک دنیا میں، بہت سے افراد موبائل ہیلتھ ایپس کی سپورٹ کو بھی اپنی صحت کی بحالی اور اسے برقرار رکھنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ بہت مصروف ہیں اور آپ کے پاس اپنے ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں ہے تو آپ اپنے موبائل فون میں بہترین ایپس میں سے کوئی بھی ایپ ڈائون لوڈ کرکے اپنے ڈپریشن کو کم کرسکتے ہیں۔ ہاں یہ بات صحیح ہے کہ موبائل ایپس پیشہ ورانہ علاج کا متبادل نہیں تاہم بہت حد تک مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔

Depression CBT Self-Help Guide

اینڈرائڈ ریٹنگ : 

کوگنیٹو بیہیوریل تھراپی (CBT) ڈپریشن کے علاج میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس فری ایپلی کیشن سے آپ سی بی ٹی کے بارے میں مزید جان سکتے ہیںکہ یہ کس طرح آپ کو ڈپریشن سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں آپ کے ڈپریشن کی شدت کی پیمائش کرنے کے لئے اسکرین ٹیسٹ بھی شامل ہے۔ خود کو مثبت خیالات اور اچھے موڈ پر رکھنےکیلئے اس میں ٹیبس کے خصوصی ٹریکنگ فیچر ز ہیں ، جو آپ کو ڈپریشن سے بچنے کیلئے مراقبے (meditations ) کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

Positive Thinking

اینڈرائڈ ریٹنگ : 

اپنی مجموعی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے مثبت سوچ کی طاقت کا فائدہ اٹھائیں۔یہ ایپلی کیشن آپ کے دماغ کو مثبت خیالات پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے مثبت حوالے فراہم کرتی ہے۔اس ایپلی کیشن میں آپ کے فون پر دن بھر میں کسی بھی وقت مثبت پیغامات ملتے رہتےہیں جس سے آپ کا موڈ بہتر رہتاہے۔

Operation Reach Out

اینڈرائڈ ریٹنگ :

بہت سے زائد العمر افراد اور عسکری ادارے میںکام کرنے والے حضرات کو ڈپریشن سے بچانے میں یہ ایپ معاون ثابت ہوتی ہے۔ اسے خاص طور پر سابق فوجیوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں بہت سے لنکس اور ویڈیوز ہیں جوڈپریشن کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اگر آپ دیکھیں کہ آپ کے پیاروں میں سے کوئی ڈپریشن کا شکا رہے تو آپ اسے یہ ایپ استعمال کرنے کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔

Fight Depression Naturally

اینڈرائڈ ریٹنگ :

بہت سے لوگ ڈپریشن کے علاج معالجے میں پڑنے کی کوشش نہیں کرتے اور قدرتی طریقے سے اسے کم کرنے کی جستجو میں ہوتے ہیں۔ـ’فائٹ ڈپریشن نیچرلیـ‘ ایپ ڈپریشن سے نمٹنے کے لئے صحت بخش کھانے، طرزِ زندگی اورپُرسکون نیند لانے کیلئے مدد کرتاہے۔اس میں آپ کو یوگا کی تکنیک، اچھا اثر چھوڑنے والے اقوال اور فطرت میں موجود آوازیں ملیں گی ۔ اس ایپ سے آپ قدرتی طریقے سے اپنے ڈپریشن میں کمی لاسکتے ہیں۔

Daylio

اینڈرائڈ ریٹنگ :

ڈیلییو ایک مائیکرو ڈائری ایپ ہے جو آپ کےجذبات کو ٹریک کرتی رہتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، بس آپ کو اپنے موڈکے مطابق ویڈیوز اور آئیکونز منتخب کرنے پڑتے ہیں اور پھر یہ ایپ آپ کے موڈ کے اتار چڑھائو کو ٹریک کرتی ہے۔ آپ اپنے تاثرات اور خیالات کو نوٹ کرنے کیلئے جرنلنگ ٹول بھی استعمال کرسکتے ہیں ، لیکن اگر آپ اپنے موڈ کے مطابق سادہ اور فوری طریقہ کار چاہتے ہیں تو یہ ایپ اسے بھی آسان بنا دے گی۔

TalkLife

اینڈرائڈ ریٹنگ : 

ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کے شکار لوگ اسی وقت اچھامحسوس کرتے ہیں جب انہیں دوسروں کی طرف سے سہارا ملتا ہے۔ TalkLife ایسے ہی افراد کے لیے ایک آن لائن کمیونٹی ہے جو کسی سہارے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں گمنام طریقے سے پوسٹ کرسکتے ہیں اور کسی سے گپ شپ بھی لڑا سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کو دوسروں کی مدد کی ضرورت ہویا آپ دوسروں کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو یہ ایپ ڈپریشن سے نمٹنے کیلئے ایک محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

Depression Anxiety Stress Test

اینڈرائڈ ریٹنگ : 

آپ کسی بھی وقت ڈپریشن یا بے چینی(anxiety )کا لیول معلوم کرنا چاہتے ہوںتو یہ ایپ آپ کو اس کی تشخیص کرنے میں مدد کرے گی اور آپ کے ڈپریشن، بے چینی اور اسٹریس کے بارے میںبتائے گی۔ اس سے آپ کو موجودہ صورتحال بشمول عجلت پسندی اور بے صبری کے بار ے میں بھی جاننے میں مدد ملے گی۔ جب ایک بار آپ کو یہ سب پتہ چل جائےتو پھر اس میں بہتری لاسکتے ہیں اور جب چاہیں اپنے موڈ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ 

تازہ ترین