• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ویروشکا ، سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے بعد ایک اور بالی ووڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں پھر سے سرگرم ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ بھی ویروشکا، سونم کپور اور آنند آہوجا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس سال10 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔

صرف یہی نہیں اپنی شادی کے لیے دپیکا نے اپنے میک اپ آرٹسٹ اور منیجر سمیت تمام ٹیم کو اس دوران چھٹیاں لینے سے بھی منع کردیا ہے جبکہ دونوں کی فیملیز کی ملاقاتوں کے ساتھ شاپنگ بھی جاری ہے۔

رنویر اور دپیکا کی شادی کب ہورہی ہے؟

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بنگلور یا پھر اٹلی میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کریں گے جس میں صرف قریبی دوست مدعو ہوں گے جبکہ دونوں ویروشکا ہی کی طرح بھارت میں استقبالیہ کی تقریب منعقد کریں گے جس میں فلمی ستاروں سمیت دونوں کے دوست احباب شرکت کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آتی رہی کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا نے نہ صرف اپنی سالگرہ رنویر سنگھ کے ساتھ منائی بلکہ اس دوران منگنی بھی کرلی ہے تاہم دونوں ہی کی جانب سے منگنی یا شادی کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تازہ ترین