• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
10 مراحل آپ کی جِلد کے لیے بہترین

اگر آپ ’10 اسٹیپ کورین بیوٹی روٹین‘ کی تلاش میں ہیں جو آپ کی جِلد کو جاذب نظر بنانے کے ساتھ اسے قدرتی طور پرنکھاردے تو آپ کیلئے یہ معلومات سے بھرپور مضمون حاضر خدمت ہے ۔

حُسن و جمالیات کو نئے انداز سے روشناس کرانے والی الیشیا یون کا کہنا ہےکہ انہوںنے خود Kبیوٹی روٹین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا ہےاور یہ واقعی جِلد کی بہتر ی اور اسے صحت مندرکھنے میں مدددیتی ہے۔

10-step K-beauty routine کی وضاحت

آپ نے کورین بیوٹی روٹین کے بہت سے مراحل یا اسٹیپس کےبارے میں سنا ہوگا،جن میں نفاست سے جِلد میں بہتری لانا، جِلد کی سطحوں کو نمی اور نشوونما پہنچانااور پھر وہ نتائج تلاش کرنا جن کی آپ کو تلاش ہے وغیرہ وغیرہ ۔ یہ لازمی نہیں کہ کورین بیوٹی روٹین 10 مراحل پر ہی مشتمل ہو، آئیےان دس مرحلوں کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کی جِلد کے ردعمل پر مشتمل ہیں۔

مرحلہ :1 آئل بیسڈ کلینزر

Kبیوٹی روٹین کواپنانے والی خواتین ڈبل کلینزر کے بارے میں جانتی ہیں ۔ڈبل کلینزنگ کرتے ہوئے آئل پر مشتمل کلینزنگ پہلے کی جاتی ہے۔ آئل اورپانی ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں، تو ایک سادہ پانی اور جھاگ والا کلینزرجِلد پر موجود آئل والے میل کچیل کو مؤثر طریقے سے صاف نہیں کرپاتا۔ اگرآپ کی جلد آئلی ہے تو آئل کلینزر ہی بہتر مدد کرتاہے۔ اس کے علاوہ کلینزنگ جیل بھی ایک اور آپشن کےطور پر موجود ہے، جو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے جِلد پر گریسی میل نہیں چھوڑتا ۔ اس سے جِلد تروتازہ اور بھرپور ہو جاتی ہے۔

مرحلہ :2 واٹرآئل بیسڈ کلینزر

واٹر بیسڈ کلینزر سے میل آرام سے نکل جاتاہے۔ پہلے آئل پھر واٹر بیسڈ کلینزنگ جِلد کی گہرائی تک پہنچ کر میل کو صاف کرتی ہےاور جِلد پر گراں بھی نہیں گزرتی۔ اسکے علاوہ کم pHوالا کلینزر بھی بہت مؤثر ثابت ہوتاہے۔ آپ کورین یا کورین کے علاوہ پروڈکٹس ملا کر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

مرحلہ :3 ٹونر

اگر آپ کی جِلد آئلی ہے تو اس کے لیے ٹونر ضروری ہےکیونکہ یہ جِلد کیpHکو متوازن رکھتاہےاور جِلد کی صحت کیلئے ضروری بھی ہے، اسی سے جلِد کی ہائڈریشن کا آغاز ہوتاہے۔ جِلد کی ہر قسم کے لیے ٹونرموجود ہیں۔ چند ایک ٹونر میں رائل جیلی بھی شامل ہوتی ہے جو خشک جِلد کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہے اور دونوں کا امتزاج ، جِلد کے خشک اورآئلی حصوں کو ان کی مناسبت سے ہائیڈریڈکرتاہے۔

مرحلہ :4ایسینس

اگرچہ ٹونر کا کام ہے کہ وہ جِلد کی pHبیلنس رکھنے میں مدد کرے لیکن ایسنس جِلد کو نمی فراہم کرتا ہے تاکہ اسے ایک صحتمندانہ ماحول ملےاور روٹین کیلئے تیار کرے۔ پالک کے ایک پتے کے بارے میں سوچیں، جب وہ پانی جذب کرتاہے توکیسا بھرا بھرا اورگداز ہو جاتاہے۔ اسی طرح جِلد میں نمی ہوتو وہ نرم وگداز ہوجاتی ہے اورہر چیز بہتر طریقے سےجذب ہوتی ہے۔

مرحلہ :5فیس آئل ، سیرم

اس مرحلے پر روٹین بالکل ذاتی ہو جاتی ہے، کیونکہ آپ کویہاں اجزاء اپنی جِلد کی نوعیت کے حساب سے خود منتخب کرنے ہوتے ہیں۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ جِلد پر کیل مہاسے، جھائیاں اور کھردرا پن ہے یا پھرجِلد بے جان ہے۔ آپ مختلف ٹریٹمنٹ کو مکس اور میچ کرسکتی ہیں، اس کے علاوہ پتلے ٹیکسچر سے موٹے ٹیکسچر کا فیصلہ بھی کرسکتی ہیں۔ وٹامن سی سیرم ہرمرحلے پر جِلد کی دمک بڑھاتے اوراسے ستواں بناتے ہیں۔

مرحلہ :6آئی کریم

آنکھیں آپ کے جسم کا سب سے نازک عضوہوتی ہیں ۔آنکھوں کی جِلد پتلی ہونے کا مطلب ہے کہ ا ن کی نمی میں تیزی سے کمی ہوتی ہے، اسی لیے چہرے کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں آئی لائن جھریاں پڑنے کا آغازجلد ہو جاتاہے۔ پہلے تو اس حصے کو ہائیڈریٹڈ رکھیں،اوردوسرایہاں کبھی ہیوی میک اپ نہ کریں جس سے مسام بند ہوجائیں اور نمی باہر نہ نکل پائے۔ اچھے نتائج کیلئے وہ آئی کریم استعمال کریں جس میں وٹامنز اور اینٹی اوکسیڈنٹس ہوں جبکہ ہلکی ہوا اور نمی کی حفاظت پر اثر انداز نہ ہو۔

مرحلہ :7موئسچرائزر

یہاں پر بھی آپ کو وہی موئسچرائزر استعمال کرنا ہے جو آپ کی جِلد کی نوعیت سے میل کھاتا ہو۔ خشک جِلدکیلئے ذرا بھاری موئسچرائز ر، جس میں تھوڑا سا آئل شامل ہو بہتر رہتاہے جبکہ آئلی جِلد کیلئے جیل بیسڈ موئسچرائزر ٹھیک رہتاہے۔

مرحلہ :8ایس پی ایف

آپ کی جِلد کی دیکھ بھال میں سب سے اہم مرحلہ یہی ہے۔ اپنے چہرے پر ہر صبح سن پروٹیکشن فیکٹر(ایس پی ایف) لگائیں، پھر بارش ہو یا دھوپ ، بے فکر رہیں۔ اگر آپ مسلسل دھوپ میں رہتی ہیںتو ہر چند گھنٹو ں بعد SPFلگائیں۔ ہم سب ا س کی اہمیت جانتے ہیں لیکن اسے لگانے میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی جلد کی مطابقت کا SPFتلاش کرلیں اور اسے لگانا عادت بنالیں توآپ کی جِلد بھی آپ کی شکر گزار ہوگی ۔

مرحلہ :9ایکس فولی ایشن

ایکس فولی ایشن روزانہ بھی ہوسکتاہے اور ہفتے میں ایک بار یاچند منٹ کیلئے بھی۔ایکس فولی ایشن اس لیے بھی اہم ہے کہ جوںجوں عمر بڑھتی جاتی ہے، جِلد کے خلیوں کا پروسیس سست ہوتا چلا جاتا ہےا ور مردہ خلیے جِلد میں خرابی پیدا کرتے ہیں ا ور جِلد میں جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس کیلئےاپنی جلد کی مناسبت سے کسی معیاری اسکرب سے چہرے کی جلد پر مساج کریں یا ایسا ایکس فولی ایٹر جس میں کلینزر کی خصوصیات موجود ہوں، اپنی جلد کی مناسبت سے منتخب کریں ۔

مرحلہ :10فیس شیٹ ماسک

فیس شیٹ ماسک کو کورین فیشل ماسک بھی کہا جاتاہےجو تیزی سے مقبول ہو رہاہے اور اسے مشہور شخصیات ، ماڈلز اور اداکارائیں شوق سے استعمال کررہی ہیں۔ باریک کاٹن شیٹ سے بنائے گئے ماسک کو لیکوڈ بیسڈ فارمولے میں بھگویا جاتا ہے اور یہ جِلد کونمی بخشنے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتاہے ، اس کے علاوہ بڑھتی عمر کی وجہ سے جِلد پر پڑنے والی لکیروں کا خاتمہ کرتاہے ۔ 

اس کا استعمال آسان ہے اور اس میں موجود سیرم کی خصوصیات اسے عام ماسک سے مختلف بناتی ہیں۔ روزانہ استعمال کیا جائے تو پانچویں دن آپ کی جِلد بھری بھری اور گدازمحسوس ہوگی ۔ 

تازہ ترین