• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائٹنگ اب فیشن نہیں ضرورت بن گئی ہے۔ موٹے لوگ دبلا ہونے کے لیے اور دبلے افراد موٹے ہوجانے کے خوف سے ڈائٹنگ کرتے ہیں ۔کہیں کیٹو جینک تو کہیں ویجیٹیرین ،کہیں انٹرمیٹینٹ تو کہیں ویگان ڈائٹ۔موضوع محفل مختلف اقسام کی ڈائٹ بننے لگی ہیں اور جب ڈائٹ کی اقسام کی بات آئے تو کچھ مخصوص غذائیں اس ڈائٹ پلان کے لیے مختص کردی جاتی ہیں۔ مثلاً کیٹو جینک ڈائٹ میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو انسان پر اس وقت حملہ آور ہوتی ہے جب جسم میں چربی کی مقدار اپنی خاص سطح سے زیادہ بڑھنے لگے۔ آج ہم اپنے قارئین سے کچھ ایسی غذاؤں سے متعلق معلومات شیئر کرنے جارہے ہیں، جو ہر ڈائٹ پلان میں مفید اور جسم کی زائد چربی گھلانے میںمددگار ثابت ہوں گی۔

بادام

بادام صحت مند چربی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ان میں بڑے پیمانے پر چکنائی موجود ہوتی ہے تاہم یہ ناسیر شدہ چکنائی ہوتی ہے جو کہ دل کے لیے نہایت مفید ہے ۔عام طور پر خیال کیا جاتا ہےکہ بادام کا استعمال وزن بڑھاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جب بادام کو بھوک مٹانے کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ وزن میں اضافہ نہیں کرتا۔برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والے تحقیقی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 55 گرام تک بادام کا استعمال دل کے امراض کا خطرہ کافی حد تک کم کرتا ہےاور ساتھ ہی اس سے وزن میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوتا جبکہ کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل ایک شفائی تیل ہے جس میں انتہائی صحت مند چکنائی شامل ہوتی ہے۔ زیتون کے تیل کو میڈیٹیرین ڈائٹ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ کیٹو جینک ڈائٹ میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل ہر ڈائٹ پلان کی ضرورت ہے، روزانہ ڈیڑھ اونس زیتون کا تیل غذا کو پکانے کے لیے استعمال کرنا جسمانی وزن اور توند میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے،اس میں پکائے گئے کھانوں میں کیلوریز گننے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

السی کے بیج

السی ایک ایسا پودا ہے جو صحت کیلئے فائدہ منداور بیماریوں سے شفاء کا ذریعہ ہے ۔ ویجیٹیرین ڈائٹ میں السی کےبیج فائدہ مند قرار دیے جاتے ہیں۔ السی وزن کم کرنےاور چربی گھلانےمیں بھی مفید ہے۔ان بیجوں کے ذریعے جسم کی فاضل چربی کم ہوجاتی ہے۔ ان میں وٹامن بی، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، آئرن، اومیگا -3بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اومیگا - 3ہمارے جسم میں نہیں بنتا، اسے ہمیں بیرونی ذرائع سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو ایک ایسا پھل ہےجو زیادہ تر سیلیبرٹیز کے ڈائٹ پلان میں شامل ہوتاہے۔ ایواکاڈو سے متعلق انٹرنل میڈیسن ریویومیں کہاگیا ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال انسان میںموٹاپے کے امکانات 33فیصد کم کردیتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے کمر کی چوڑائی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ یہ پھل کھانے والوں کا وزن دوسروں کی نسبت ساڑھے 7پونڈ تک کم ہوسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایواکاڈو کو سیکریٹ ڈائٹ آف سِلم ویمن میں شامل کیا جاتا ہے۔

کدو کے بیج

کدو ایک ہلکی پھلکی سبزی ہے اسے موٹاپا کم کرنے کے لیے نہایت مفید سمجھاجاتا ہے۔ڈائٹنگ کے لیے کدو کے بیج نہایت فائدہ مند ہیںان میں موجود اومیگا تھری، پروٹین اور میگنیشیم کی اچھی خاصی مقدار جسم کو توانائی دیتی ہے۔کدو کے بیج کولیسٹرول اور وزن دونوں کم کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو کدو کے بیج کھانا شروع کردیں کیونکہ ان بیجوں میں باقی بیجوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ زِنک نامی کیمیائی مادہ موجود ہوتا ہے،جو جسم کی چکنائی کو ختم کردیتا ہے۔

گرین ٹی

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیںتو گرین ٹی کے فوائد سے ضرور آگاہ ہوں گے۔گرین ٹی وزن میں کمی کے لیے مفید ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ سبز چائے میں موجود اجزاءمیٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسمانی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ گرم مشروب ہماری غذا میں شامل گلوکوز سے توانائی خارج کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں چربی کو گھلانے میں مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین