• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
طبّ ِنبویﷺ: طبّ ِنبوی اور شہد

ام ّالمومنین حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آقائے دو جہاںﷺ کو میٹھی چیز اور شہد بہت مرغوب تھا۔(صحیح بخاری، باب:الدواء بالعسل)

ماہرین ِ طب نے اپنی تحقیقات اور تجربات کی روشنی میں شہد کے کئی فوائد ذکر کیے ہیں۔ شہد پیاس کو بجھاتا ہے ۔حافظہ کو قوت بخشتا ہے۔ شہد ردی رطوبتیں نکالتا ہے ۔ اس کا کثرتِ استعمال استسقاء،یرقان ، عسرالبول ،فالج ،لقوہ ،زہر کے اثرات اور امراض سر وسینہ میں مفید ہے۔ یہ پتھری کو خارج کرتا ہے ۔باہ ، بصارت ،اور جگر کو قوت ملتی ہے۔ دانتوں کے لیے شہد ایک بہترین ٹانک ہے،اسے سرکہ میں حل کرکے دانتوں پر ملنا انہیں مضبوط کرتا ہے، اور مسوڑھوں کا ورم دور کرنے کے علاوہ دانتوں کو چمکدار بناتاہے،گرم پانی میں شہد اور سرکہ کے ساتھ نمک ملا کر غرارہ کرنے سے گلے اور مسوڑھوں کا ورم جاتا رہتا ہے۔ 

نہار منہ شہد پینے سے پرانی قبض ٹھیک ہو جاتی ہے،کھٹی ڈکار بند ہو جاتی ہیں اور اگر پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہو تو وہ نکل جاتی ہے ۔ انسان بڑھاپے میں عموماً تین مسائل کا شکار ہو تا ہے:

۱۔ جسمانی کمزوری، 

۲۔بلغم، 

۳۔جوڑوں کا درد،قدرت کا کرشمہ ہے کہ شہد کے استعمال سے یہ تینوں مسائل آسانی سے حل ہو جاتے ہیں ۔ چہرے سے مہاسے اور پھنسیاں دور کرنے کے لیے اسے بہت اچھا علاج سمجھا جا تا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین