اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو فیملی اور وکلاء کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جج شاہ رخ ارجمند نے نے کہا کہ جن وکلاء کے وکالت نامے جمع ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو آنے کی اجازت دے۔
حکم نام میں کہا گیا ہے کہ جیل کے باہر جو فیملی ممبرز موجود ہوں ان کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سماعت میں وکلاء اور فیملی کو روکنے کے خلاف درخواست دی تھی۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔