• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچادی گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔

جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی کتابیں وصول کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی کی کُتب بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم دیا تھا۔ 

بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی تھی۔ 

سماعت کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید