آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر ممبئی کےاسپتال میں طویل علالت کے بعد77 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت واڈیکرکے انتقال کی خبر ملتے ہی بھارتی صدر رام ناتھ کووند،وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پرا نہیںزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ا ور کہا کہ 1971 میں کیریبئن اور انگلینڈ میں انہوں نے بھارت کو نمایاں کامیابی دلائی۔


مودی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اجیت واڈیکر کوایک عظیم بلے باز اور زبردست کپتان قرار دے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘اجیت واڈیکرنے ہماری ٹیم کی قیادت کی اور ہماری کرکٹ کی تاریخ میں چند یادگار فتوحات دلائیں۔


بھارتی وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے مزید کہا کہ ‘وہ کرکٹ کے ایک مؤثر منتظم بھی تھے۔

ممبئی میں یکم اپریل 1941کو پیداہو نے والے واڈیکر نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 1958میں کھیلاتھا اور بین الاقوامی کرکٹ میںانہوں نے 1966میں قدم رکھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔



انکاشمار بہترین فیلڈروں میں ہوتاتھا ۔1967 میں حکومت نے واڈیکر کو ارجن ایوارڈاور 1972 میں پدم شری سے نوازاتھا۔

انہوں نے بحیثیت کپتان 1971 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کےدورے میں بھارت کو سیریز میں پہلی مرتبہ کامیابی دلائی تھی۔

انہوں نے 37 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 14 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 2 ہزار 113 رنز بنائے۔انہوں نے 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچ بھی کھیلے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں