آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍ محرم الحرام1440ھ 19؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشہورِ زمانہ ہیری پوٹرفلم سیریز کی مصنفہ اورمشہور برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ اپنے مداحوں کے بیحد اسرار پر ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہیں۔

اسی سلسلے میں نئی ہالی وڈ فینٹسی ڈرامہ فلم"فینٹاسٹک بیسٹس "کے سیکوئل "فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارڈیوس یئٹس کی اس فلم کا اسکرین پلے برطانوی رائٹر جے کے رولنگ نے دیا ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار،جانی ڈیپ وِلن کے کردار میں جلوۂ گر ہو ں گے۔

اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈر(Scamander)نامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔

فلم رواں سال16نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید