• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹ بنانے والابھارتی فنکار


بھارت میں ایک ایسا فنکار منظر عام پر آیا ہے جو ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹ بناتا ہے۔

مقامی میڈیاکے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے ایک گھر سےدن رات ٹائپ رائٹر کی آواز یں آتی تھیں، پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ بھارتی شہری’ چندرکھنڈ بھڑے‘ ٹائپ رائٹرکی مدد سے نئے آرٹ کو تشکیل دے رہے ہیں۔

72 سالہ چندرکھنڈ بھڑے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹائپ رائٹر کی مدد سے کئی مشہور شخصیات کے پورٹریٹ بناچکے ہیں جو کافی حد تک ان سے مماثلت رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں چندرکھنڈ بھڑے نے بتا یا کہ وہ اب تک مہاتما گاندھی،جواہرلعل نہرو، اندرا گاندھی،چارلی چپلن اور ہیری سمیت کئی مشہور شخصیات کی تصاویر بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شوق ان کا جذبہ ہے۔

بھڑے نے بتایا کہ وہ 12 سےزائد نمائشوں میں حصہ لے چکے ہیں اور اب وہ اپنے علاقے کے ایک بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک بینک میں کلرک کی حیثیت سے کام کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جوانی سے یہ خواہش تھی کہ وہ آرٹ اسکول جائیں تاکہ آرٹ کی مکمل تعلیم ان کو فراہم کی جاسکےلیکن ان کے والدین آرٹ اسکول کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھےاور اسی لیے وہ ایک ٹائپ رائٹسٹ بن گئے۔

بھڑے نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ٹائپ رائٹر کے ذریعے پورٹریٹ بنانے کا کام شروع کیا تووہ اس وقت محض ایکس (x)کا استعمال کرتے تھےپھروہ آہستہ آہستہ باقی حروف کو بھی اپنی تصویروں میں شامل کرنے لگے۔بھڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس کام کا آغازاپنے بھگوان گنیش کی تصاویر بنانے سے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھڑے کو ایک پورٹریٹ بنانے میں 15 منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ اس پورٹریٹ میں صرف رنگ بھرنے میں انہیں کئی گھنٹےلگ جاتے ہیں ۔بھڑے نے بتایا کہ چونکہ ٹائپ رائٹر میں ڈلیٹ(delete) کا آپشن موجود نہیں اس لیےکسی بھی غلطی کی صورت میں انہیں پوری تصویر دوبارہ سے بنانا پڑتی ہے۔

انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب ملکہ الزبتھ،ڈونلڈ ٹرمپ او ر کئی بڑی شخصیات کی تصاویر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین