• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین کوریڈور سے بھرپور معاشی ثمرات کے حصول کے لئے قبائل نے چینی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔ ضلع خیبر میں فاٹا کا پہلا چائینا لینگویج سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

’علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے‘ اس قول پر پورا اترنے کے لئے قبائلی جوانوں نے چینی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

جمرود بازار میں قائم اس لینگویج سینٹر میں پانچ سو سے زائد شہری داخل ہیں۔ چینی زبان سیکھنا مشکل ہےتاہم سیکھنے والے پرعزم ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکچین کوریڈور خطے میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔روزگار کے مواقع ہوں یا جدید سائنس وٹیکنالوجی کا حصول، شہری بھرپور استفادہ حاص کرنے کے لئے چینی زبان کی اہمیت بھانپ چکے ہیں۔

قبائلی جوان پر عزم ہیں کہ معیشت اور ترقی کے حالیہ دوڑ میں نیل کے ساحل سے لیکر تاب خاک کاشغر ، ترقی کے ساتھ کندھا ملاکر سفر کریں گے۔

تازہ ترین